0
Thursday 24 Nov 2022 00:25

ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد حل فوری اور شفاف الیکشن ہے، اسد عمر

ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد حل فوری اور شفاف الیکشن ہے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گذشتہ 7 ماہ میں بڑی تباہی آئی ہے، ملک بدترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات اب قابو سے باہر ہو رہے ہیں، ڈالر کو مصنوعی طریقے سے روکنے کی کوشش ہو رہی ہے، برآمدات میں ہر ماہ کمی ہو رہی ہے جبکہ صنعتیں بھی منفی میں جا رہی ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ 5 سے 70 فیصد تک جاچکا ہے، ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد حل فوری اور شفاف الیکشن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے میڈیا پر پابندیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو میڈیا عوام تک سچائی پہنچاتا ہے، وہ ان کی زد میں ہے، جو حقیقت سامنے رکھے گا، یہ اس کی آواز کو دبانے کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش