0
Thursday 24 Nov 2022 10:44

آئی جی پنجاب ضد پر قائم، پنجاب حکومت کیساتھ کام سے انکار، مزید چھٹی مانگ لی

آئی جی پنجاب ضد پر قائم، پنجاب حکومت کیساتھ کام سے انکار، مزید چھٹی مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے دفتر آنے سے انکار کر دیا اور مزید ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست بھیج دی۔ اطلاعات کے مطابق  آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔ آئی جی پولیس فیصل شاہکار نے دفتر آنے سے انکار کرتے ہوئے مزید دو دسمبر تک چھٹی مانگ لی ہے۔  حکومت پنجاب کی جانب سے آئی جی کی چھٹی  کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے آئی جی پولیس فیصل شاہکار کی چھٹی دو دسمبر تک منظور کر لی ہے۔ اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز آئی جی پنجاب کی چھٹی ختم ہو گئی تھی۔ پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے ناجائزد باو پر آئی جی نے پنجاب حکومت کیساتھ کام سے انکار کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1026537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش