QR CodeQR Code

مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر انوسٹمنٹ کانفرنس 2022ء کا انعقاد

24 Nov 2022 10:53

انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں سیاحت، معدنی وسائل، ہائیڈل پاور کے سیکٹرز قابل ذکر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر انوسٹمنٹ کانفرنس 2022ء کا انعقاد کیا گیا، محکمہ انڈسٹریز، لیبر و قدرتی وسائل کے زیراہتمام صدر ایف سی سی آئی  ڈاکٹر خرم طارق اور چیئرمین لائل وارئیرز تاثیر اکرم رانا کی قیادت میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور لائل واریئر کے وفد نے انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد، سیکرٹری انڈسٹریز و معدنی وسائل وجاہت رشید بیگ، سیکرٹری برقیات چوہدری محمد طیب، ڈائریکٹر جنرل سیاحت تہذیب النساء، لوکل گورنمنٹ بورڈ سے صاحبزادہ ذوالفقار عالم، ڈائریکٹر یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر خواجہ انصر یاسین، کنزویٹر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ سید گل حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان، ڈائریکٹر جنرل زراعت طارق محمود بانڈے، ڈائریکٹر ٹیوٹا انعم عباسی،راجہ وسیم افضل، خواجہ محمد اویس نے اپنے اپنے محکمہ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ 

اس موقع پر وزیر صنعت و حرفت محمد مقبول گجر، سیکرٹری صاحبان حکومت، فیصل آباد چیمبر آف کامرس، لائل وارئیرز کے وفد کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آ ف انوسٹمنٹ آزادکشمیر  چوہدری پرویز احمد وڑائچ نے بھی شرکت کی۔ انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں سیاحت، معدنی وسائل، ہائیڈل پاور کے سیکٹرز قابل ذکر ہیں۔ آزادکشمیر سیاسی معاشی اور معاشرتی لحاظ سے سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہترین جگہ ہے جہاں دنیا کا بہترین روبی، خوبصورت سیاحتی مقام، بہترین نقل و حمل کا انفراسٹرکچر موجود ہے۔ ہم نے ترقیاتی بجٹ کا 42فیصد سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کیا ہے تاکہ رسل و رسائل کی بہترین سہولیات میسر ہوں۔ یہاں آپ کو دور دراز علاقوں میں بھی بجلی اور رسل و رسائل کی سہولت میسر ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026538/مظفرا-باد-میں-ا-زاد-جموں-کشمیر-انوسٹمنٹ-کانفرنس-2022ء-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org