0
Thursday 24 Nov 2022 12:01

جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف لگانے کا فیصلہ

جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہونگے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ صدر کو آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی سمری بھجواد ی گئی, لہٰذا صدر اس کی توثیق کریں, تاکہ کوئی تنازع کھڑا نہ ہو۔ وزیر دفاع نے کہا کہ صدر مملکت کی عمران خان سے مشاورت پر کمنٹ نہیں کروں گا، اس پر ٹویٹ کیا ہے، ائیرفورس، نیوی اور آرمی کو متنازع نہیں بنانا چاہیئے، امید ہے صدر اس چیز کو متنازع نہیں بنائیں گے اور ایڈوائس کی منظوری دے دیں۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز سے آنے والی سمری میں جنرل عاصم منیر کا نام سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر اور ساحر شمشاد کا نام دوسرے نمبر پر تھا۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر منگلا ٹریننگ اسکول سے پاس آؤٹ ہوئے اور انہوں نے فوج میں فرنٹئیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت بریگیڈیئر کے طور پر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوج کی کمان سنبھالی، انہیں 2017ء میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس مقرر کیا گیا اور اکتوبر 2018ء میں آئی ایس آئی کا سربراہ بنا دیا گیا، تاہم وہ مختصر عرصے کیلئے اس عہدے پر فائز رہے۔ آئی ایس آئی کی سربراہی کے بعد لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا اور دو سال بعد وہ جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہوئے اور ابھی بھی اسی عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے، جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں، جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہیں، جو اعزازی شمشیر یافتہ ہیں۔ بطور لیفٹیننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران عاصم منیر نے قرآن پاک حفظ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1026547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش