0
Thursday 24 Nov 2022 12:18

لاہور، مولانا طارق جمیل عمران خان کی عیادت کیلئے زمان پارک پہنچ گئے

لاہور، مولانا طارق جمیل عمران خان کی عیادت کیلئے زمان پارک پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے سابق وزیرِ اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے ہونیوالی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج عمران خان صاحب کی زمان پارک لاہور میں عیادت کی۔ واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔ فائرنگ کرنیوالے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا، جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1026551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش