QR CodeQR Code

خطبہ جمعہ

علماء کرام اسلامی و شرعی احکام کی روشنی میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کریں، الیکشن کمیشن آزادکشمیر

24 Nov 2022 12:28

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ووٹ ایک مقدس اور قومی امانت ہے اور مقامی و قومی قیادت کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے اپیل کی ہے کہ آمدہ جمعتہ المبارک کے خطبہ میں خطیب، آئمہ و علماء کرام اسلامی و شرعی احکام کی روشنی میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں اور شہریوں کو انتخابی عمل کے دوران پرامن رہنے، رواداری اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے پر وعظ و نصیحت کی جائے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں کہا ہے کہ 31 سال بعد ریاست جموں و کشمیر میں نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی کے حوالہ سے بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ وار انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے پہلے مرحلہ میں مظفرآباد ڈویژن، دوسرے مرحلہ میں پونچھ ڈویژن جبکہ تیسرے مرحلہ میں میرپور ڈویژن میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ ووٹ ایک مقدس اور قومی امانت ہے اور مقامی و قومی قیادت کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سلسلہ میں علماء کرام کا بھی اہم کردار ہے۔ اس لیے علماء کرام اور خطیب حضرات سے اپیل ہے کہ آمدہ جمعتہ المبارک کے خطبہ میں اسلامی شرعی احکام کی روشنی میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں اور شہریوں کو پرامن رہنے، رواداری اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کی نصیحت کریں۔


خبر کا کوڈ: 1026555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026555/علماء-کرام-اسلامی-شرعی-احکام-کی-روشنی-میں-ووٹ-اہمیت-اجاگر-کریں-الیکشن-کمیشن-ا-زادکشمیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org