QR CodeQR Code

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایک اور کتاب پر پابندی عائد کردی

24 Nov 2022 12:54

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے آئی جی سی ایس ای اردو کی نصابی کتاب پر پابندی لگائی ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے دانیال پبلشر کی کتاب پر غیر رجسٹرڈ ہونے کے باعث پابندی عائد کی۔ حکام کے مطابق کتاب کو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی غیر رجسٹرڈ کتابوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایک اور کتاب پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے آئی جی سی ایس ای اردو کی نصابی کتاب پر پابندی لگائی ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے دانیال پبلشر کی کتاب پر غیر رجسٹرڈ ہونے کے باعث پابندی عائد کی۔ حکام کے مطابق کتاب کو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا تھا۔ پی سی ٹی بی نے کتابوں کی رجسٹریشن کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026560/پنجاب-ٹیکسٹ-بک-بورڈ-نے-ایک-اور-کتاب-پر-پابندی-عائد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org