0
Thursday 24 Nov 2022 13:06

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے کیرئیر پر نظر

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے کیرئیر پر نظر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا پاک فوج میں کیریئر شاندار خدمات پر محیط ہے، پی ایم اے سے تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے انفرنٹری کی 8 سندھ رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی اور مختلف اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دیتے ہوئے موجودہ مقام تک پہنچے جنرل راحیل شریف کے آخری دو سالوں کے دوران انہوں نے آرمی چیف کی کور ٹیم کا حصہ رہے۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز فرائض سرانجام دیئے اور شمالی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کی نگرانی بھی کی جبکہ اکتوبر 2021ء میں کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا جہاں انہوں نے کشمیر اور سیاچن جیسے علاقوں کی نگرانی کی۔ وہ اپنے کیریئر میں تین بار یعنی بطور لیفٹیننٹ کرنل، بریگیڈیئر اور پھر بطور میجر جنرل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں تعینات رہے، انھوں نے بطور وائس چیف آف جنرل اسٹاف، ملٹری آپریشنز اور ملٹری انٹیلی جنس کی نگرانی بھی کی۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین تھری اسٹار آفیسر ہیں، انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، 2014ء میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے اور 2017ء میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو اکتوبر 2018ء میں ڈی جی ملٹری آئی ایس آئی تعینات کیا گیا، جس کے بعد جون 2019ء میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے۔ عاصم منیر اکتوبر 2021ء سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش