0
Thursday 24 Nov 2022 15:48

عارف علوی آرمی چیف کی سمری کا فیصلہ ریورس نہیں کرسکتے، تجزیہ کار

عارف علوی آرمی چیف کی سمری کا فیصلہ ریورس نہیں کرسکتے، تجزیہ کار
اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی قانونی طور پر آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس پر وزیر اعظم کی ایڈوائس کی سمری ریورس نہیں کر سکتے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ صدر عارف علوی قانونی طور پر اس فیصلے کو تبدیل نہیں کر سکتے وہ صرف تاخیر کر سکتے ہیں لیکن یہ بہت خطرناک ہوگا۔ انصار عباسی کا کہنا ہے کہ اب عاصم منیر اگلے تین سال کے لئے پاکستان کے آرمی چیف ہیں انہیں کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔

حامد میر کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی جتنا زور لگالیں وہ صرف اس سمری کو بیس بائیس دن تاخیر کا شکار کرسکتے ہیں ریورس نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ پتہ ہوگا کہ جب 2019ء میں عاصم منیر کو آئی ایس آئی کے ڈی جی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو سب سے زیادہ خوشی بھارت میں منائی گئی تھی۔ اس موقع پر تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ صدر کا عہدہ سیاسی نہیں وہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں انہیں اپنا عمل بھی ایسا کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1026590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش