0
Thursday 24 Nov 2022 17:23

ایم ڈی کیٹ نتائج کیخلاف احتجاج، فاروق ستار گیٹ پھلانگ کر ڈاؤ یونیورسٹی میں داخل

ایم ڈی کیٹ نتائج کیخلاف احتجاج، فاروق ستار گیٹ پھلانگ کر ڈاؤ یونیورسٹی میں داخل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردیئے ہیں، آؤٹ آف کورس اور غلط سوالات پر طلبا و طالبات نے ڈاؤ یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا۔ طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ سلیبس سے باہر دیا گیا، پرچہ ڈاؤ یونیورسٹی نے تیار کیا تھا۔ مظاہرے کے دوران ڈاؤ یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار یونیورسٹی کا گیٹ پھلانگ کر اندر چلے گئے۔ فاروق ستار نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، اس تحریک میں بچوں کا ساتھ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا بھی ایک نمبر سے داخلہ رہ گیا تھا، ایک نمبر سے کراچی کے بجائے میرا جامشورو میں داخلہ ہوا، گیٹ پھلانگ کر یونیورسٹی میں گیا۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی نے کہا کہ اگر میرے خلاف دروازہ پھلانگنے کی ایف آئی آر کٹی تو وی سی کے خلاف بھی کٹے گی، 8 نہیں 35 سوال آوٹ آف سلیبس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وی سی نے کہا 44 ہزار بچوں کی کاپیاں مینول چیک کریں گے، وی سی نے یقین دلایا ہے کہ پیپر صدر پی ایم سی کی اجازت سے پبلک کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1026597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش