QR CodeQR Code

کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا 78واں دن، پرینکا گاندھی بھی ریلی شامل

24 Nov 2022 17:54

راہل گاندھی اور دیگر لیڈروں نے آج مدھیہ پردیش کے بورگاؤں سے پد یاترا کا آغاز کیا۔ یہ اگلے 10 دنوں میں ریاست کے 7 اضلاع سے ہوکر گزرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا آج 78واں دن ہے۔ یہ ریلی بدھ کے روز مدھیہ پردیش میں داخل ہوئی تھی۔ مدھیہ پردیش میں ’پد یاترا‘ کا آج دوسرا دن ہے۔ راہل گاندھی اور دیگر لیڈروں نے آج مدھیہ پردیش کے بورگاؤں سے پد یاترا کا آغاز کیا۔ یہ اگلے 10 دنوں میں ریاست کے 7 اضلاع سے ہوکر گزرے گی۔ یاترا کو لے کر لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ پد یاترا میں ہزاروں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی آج ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں حصہ لیا۔ ان کے شوہر رابرٹ واڈرا اور بیٹا ریحان بھی ان کے ساتھ ’پد یاترا‘ میں شامل ہوئے۔ جب سے ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع ہوئی ہے، یہ پہلا موقع ہے جب پرینکا گاندھی اس میں شامل ہوئی ہیں۔ پرینکا گاندھی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں حصہ لینے بدھ کے روز ہی مدھیہ پردیش پہنچیں تھیں۔


خبر کا کوڈ: 1026598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026598/کانگریس-کی-بھارت-جوڑو-یاترا-کا-78واں-دن-پرینکا-گاندھی-بھی-ریلی-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org