QR CodeQR Code

بی جے پی پہلے خوف پھیلاتی ہے، پھر اسے تشدد میں بدل دیتی ہے، راہل گاندھی

24 Nov 2022 19:38

بدھ کی صبح مدھیہ پردیش میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا آغاز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ مہاراشٹر سے گزرنے کے بعد برہان پور ضلع کے بودرلی گاؤں سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوئی، جسے ’گیٹ وے آف دی ساؤتھ‘ کہا جاتا ہے، اگلے 11 دنوں میں یہ یاترا مدھیہ پردیش کے 7 اضلاع سے گزرے گی۔ برہان پور کے ایک بڑے حصے میں کیلے کی کاشت کی جاتی ہے اور یہ پاورلوم انڈسٹری کا ایک اہم مرکز بھی ہے۔ آج دوپہر کے بعد راہل گاندھی کسانوں اور پاورلوم ورکرس سے بات چیت کریں گے۔ بدھ کی صبح مدھیہ پردیش میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا آغاز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی پہلے نوجوانوں، کسانوں اور مزدوروں کے دلوں میں خوف پھیلاتی ہے اور پھر اسے تشدد میں بدل دیتی ہے راہل گاندھی نے گاؤں کی عبادت گاہ میں مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کی کانگریس اکائیوں کے درمیان ترنگا حوالے کرنے کے بعد مدھیہ پردیش میں 12 روزہ یاترا کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے، مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ، سابق مرکزی وزیر ڈگ وجے سنگھ اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1026599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026599/بی-جے-پی-پہلے-خوف-پھیلاتی-ہے-پھر-اسے-تشدد-میں-بدل-دیتی-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org