QR CodeQR Code

منشیات کی روک تھام سے متعلق مرکزی بیورو نے راجستھان میں غیر قانونی افیم ضبط کی

24 Nov 2022 17:54

خصوصی اطلاعات ملنے کے بعد سی بی این نے کل ہریانہ کے حصار میں ایک ٹاٹا ٹرالر کی تلاشی لی تھی، جس میں 33 کلوگرام افیم برآمد کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ منشیات کی روک تھام سے متعلق مرکزی بیورو، سی بی این نے شمال مشرقی بھارت سے راجستھان میں غیر قانونی افیم کی اسمگلنگ میں ملوث بین ریاستی منشیات کے گروہ کا پتہ لگایا ہے۔ اس نے 272 کلو گرام غیر قانونی افیم ضبط کی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں جس کی قدر 14 کروڑ روپے ہے۔ یہ خبر ملنے کے بعد کہ راجستھان کے منشیات کے اسمگلر کثیر مقدار میں غیرقانونی افیم کی اسمگلنگ کے لئے مخصوص طرز کے ٹرکوںکا استعمال کررہے ہیں، سی بی این کے افسران نے بین ریاستی منشیات کے گروہ کا پتہ لگانے کے لئے کارروائی شروع کی۔ اسی مہینے کی پندرہ تاریخ کو جے پور میں تقریباََ 103 کلوگرام افیم کے 95 پیکٹ ضبط کئے گئے تھے۔ اس کے بعد سی بی این کے آفیسروں نے اتر پردیش کے بارہ بنکی کے نزدیک ٹول ٹیکس کے مقام پر ایک گاڑی روکی تھی اور 135 کلوگرام افیم برآمد کی تھی۔ خصوصی اطلاعات ملنے کے بعد سی بی این نے کل ہریانہ کے حصار میں ایک ٹاٹا ٹرالر کی تلاشی لی تھی، جس میں 33 کلوگرام افیم برآمد کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1026600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026600/منشیات-کی-روک-تھام-سے-متعلق-مرکزی-بیورو-نے-راجستھان-میں-غیر-قانونی-افیم-ضبط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org