0
Thursday 24 Nov 2022 19:37

گجرات انتخابات پر کانگریس صدر نے مودی سے 3 اہم سوال کئے

گجرات انتخابات پر کانگریس صدر نے مودی سے 3 اہم سوال کئے
اسلام ٹائمز۔ گجرات میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور تمام پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ حزب اختلاف کے لیڈران کا الزام ہے کہ ریاست میں دہائیوں سے برسر اقتدار رہنے والی بی جے پی مسائل پر بات نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوا پارٹی خود عوام کو جواب اور حساب دینے کے بجائے کانگریس سے سوال پوچھ رہی ہیں اور اسے نشانہ بنا رہی ہیں۔ دریں اثنا کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے حکمران جماعت بی جے پی اور وزیراعظم سے 3 اہم سوال پوچھے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کیا کہ نریندر مودی کانگریس کو کوسنے کے بجائے بی جے پی کی ناقص غلط حکمرانی پر بات کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ گجرات کے بچوں کا مستقبل کیوں خراب کیا۔ انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کے شکار، کم وزن بچوں میں گجرات 30 ریاستوں میں 29 ویں نمبر پر کیوں ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ بچوں کی شرح اموات میں یہ 19ویں نمبر پر کیوں ہے۔؟ ٹوئٹ کے ساتھ ملکارجن کھڑگے نے لکھا ’’27 سال کا حساب، گجرات مانگے حساب‘‘۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی اپنے بیان میں قبائلیوں کے حقوق پر بات کی۔
خبر کا کوڈ : 1026601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش