QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ میں آرمی چیف تعیناتی روکنے کی استدعا مسترد، درخواست گزار پر 10 ہزار جرمانہ

24 Nov 2022 17:37

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی فی الوقت روکی جائے، ورنہ قومی ادارے میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو آرمی چیف تعیناتی سے متعلق شہری شبیر اسلم کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی فی الوقت روکی جائے، ورنہ قومی ادارے میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔ عدالت نے آرمی چیف کی تعیناتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026602/سندھ-ہائیکورٹ-میں-آرمی-چیف-تعیناتی-روکنے-کی-استدعا-مسترد-درخواست-گزار-پر-10-ہزار-جرمانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org