QR CodeQR Code

عاصم منیر آرمی چیف تعینات، صدر عارف علوی نے سمری پر دستخط کر دیئے

24 Nov 2022 18:30

ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد تھوڑی دیر بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اہم ملاقات کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل عاصم منیر کی بطورِ آرمی چیف جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورِ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عاصم منیر کی بطورِ آرمی چیف اور ساحر شمشاد کی بطورِ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف تقرری کے حوالے سے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس طرح جنرل عاصم منیر ملک کے 17 ویں آرمی چیف ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد تھوڑی دیر بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اہم ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ سبکدوش ہونے والے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دراصل 2019ء میں ریٹائر ہونا تھا، تاہم ان کی ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے اگست 2019ء میں ان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی تھی۔

ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فوجی قیادت کی تقرری کے معاملے پر دباؤ کے باوجود فیصلہ میرٹ پر کیا گیا، سنیارٹی کے اصول پر فیصلہ ادارے کی مضبوطی کے ساتھ ملک میں استحکام باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینارٹی کا اصول اداروں کو مضبوط بناتا ہے، معاشئ مضبوطی کے لیے نشنل ڈائیلاگ کی تجویز پر قائم ہوں۔ معاشی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان شاء اللہ معاملات آگے چلیں گے، معیشت مضبوط ہوگی۔ ملک میں انتشار اور افراتفری کی گنجائش نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026613/عاصم-منیر-ا-رمی-چیف-تعینات-صدر-عارف-علوی-نے-سمری-پر-دستخط-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org