0
Thursday 24 Nov 2022 19:16

امریکہ کردوں کو ایران و ترکی کیخلاف بھڑکا رہا ہے، الیگزینڈر لاؤرنٹوف

امریکہ کردوں کو ایران و ترکی کیخلاف بھڑکا رہا ہے، الیگزینڈر لاؤرنٹوف
اسلام ٹائمز۔ شام کے امور میں روس کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر لاؤرنٹوف نے ایران و ترکی کے خلاف ایرانی و شامی کردوں کی کارروائیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے تاکید کی ہے کہ انہیں بھڑکا کر میدان میں لانے والا امریکہ ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی کے مطابق خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں الیگزینڈر لاؤرنٹوف نے ایران و ترکی کے خلاف کرد ملیشیا کی حالیہ کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کچھ دنوں میں ایران کے خلاف ایرانی کردوں اور ترکی کے خلاف شامی کردوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جبکہ ان حوادث کے پیچھے کوئی مشترکہ وجہ اور ان تمام کارروائیوں کا کوئی ماسٹر مائنڈ ضرور موجود ہے۔ شام کے لئے روس کے خصوصی نمائندے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات پوری جرأت کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ ان کارروائیوں کے پیچھے امریکی ہاتھ ہے کیونکہ یہ امریکہ ہی ہے جو ایرانی کردوں کی کھلی حمایت کرتے ہوئے انہیں مظاہروں پر تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ امریکہ ہی شام کے شمالی علاقوں میں موجود کردوں کی اسلحہ جاتی و غذائی مدد بھی کر رہا ہے البتہ وہ کرد بھی امریکیوں کے شدید محتاج ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش