QR CodeQR Code

ایرانی جوہری پروگرام پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، برطانیہ

24 Nov 2022 19:18

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں برطانوی وزیرخارجہ نے ایران کے اندرونی معاملات میں ایک مرتبہ پھر مداخلت کرتے ہوئے ایران میں جاری پرتشدد ہنگاموں کی حمایت کی اور ایران کیخلاف اپنے بے بنیاد الزامات کو دہرایا


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی نے ایک مرتبہ پھر ایرانی اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے ایران میں ہونے والے پرتشدد ہنگاموں کی کھلی حمایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جیمز کلیورلی نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات دہراتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ رژیم جو اپنی عوام کے خلاف ظالمانہ انداز میں ان کے گھروں کے اندر کریک ڈاؤن کرتی ہے، حتمی طور پر ملک سے باہر ہمارے اتحادیوں کے لئے بھی شدید خطرہ ہے! اپنے یورپی و امریکی اتحادیوں کے ہمراہ ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے والے برطانوی وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں ایرانی جوہری پیشرفت پر ایک مرتبہ پھر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو مزید پھیلا رہا ہے جبکہ یہ امر اس بات کا قوی ثبوت ہے کہ یہ رژیم عوامی امن کے لئے خطرہ ہے! ایران کی جانب سے یہ واضح کر دیئے جانے کے باوجود کہ وہ جوہری ہتھیار بنا رہا ہے اور نہ ہی بنانا چاہتا ہے، جیمز کلیورلی نے ایران کے خلاف مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں تک دسترسی ہرگز نہیں ملنی چاہیئے۔ قبل ازیں بھی برطانوی وزیرخارجہ کا لکھنا تھا کہ ہم اپنے شراکتداروں کے ہمراہ ایران کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنانے کے لئے کوششیں کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1026620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026620/ایرانی-جوہری-پروگرام-پوری-دنیا-کیلئے-خطرہ-ہے-برطانیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org