0
Thursday 24 Nov 2022 19:20

کیا ایران کیخلاف تمہاری سخت پابندیوں سے ایرانی خواتین و مائیں معاف ہیں؟ بائیڈن سے ناصر کنعانی کا سوال

کیا ایران کیخلاف تمہاری سخت پابندیوں سے ایرانی خواتین و مائیں معاف ہیں؟ بائیڈن سے ناصر کنعانی کا سوال
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑے ہونے پر مبنی امریکی صدر جوبائیڈن کے متنازعہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں سوال اٹھایا ہے کہ کیا گذشتہ 40 سالوں سے عائد پابندیوں میں ایرانی خواتین کو استثنی حاصل تھی؟ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں ناصر کنعانی نے ایرانی خواتین کی آزادی پر مبنی امریکی صدر کے بلاجواز مطالبے کے جواب میں جوبائیڈن کو آئینہ دکھاتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک ایسی رژیم کا سربراہ کہ جس نے گذشتہ 40 سال سے زائد کے عرصے سے ایران کے خلاف دشمنی و بے رحمی کی تمام حدیں پھلانگ رکھی ہیں اور اپنی اقتصادی دہشتگردی کے دوران حتی ای بی (Epidermolysis Bullosa) کے مرض میں گرفتار معصوم بچوں پر بھی رحم نہ کھایا؛ آج دعوی کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ "ہم ایرانی خواتین کے ساتھ ہیں"؟!! ناصر کنعانی نے جوبائیڈن سے سوال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ درحقیقت، کیا ایرانی قوم کے خلاف تمہاری سخت ترین پابندیوں میں ایرانی خواتین و ماؤں کو استثنی حاصل تھی؟



واضح رہے کہ امریکہ، اسرائیل و مغربی ممالک کی کھلی حمایت سے ایران میں جاری پرتشدد ہنگاموں کو عوامی رنگ دینے اور انہیں حتمی موت سے بچانے کے لئے حتی امریکی صدر جوبائیڈن تک امت مسلمہ کے تمام دشمن سرتوڑ کوششوں میں جتے ہوئے ہیں جبکہ اس سلسلے کی اپنی آخری ناکام کوشش میں جاری ہونے والے ایک پیغام میں جوبائیڈن نے دعوی کیا تھا کہ ہم ان تمام ایرانی خواتین کے ساتھ ہیں جو انسانی حقوق و اپنی بنیادی آزادی پر مبنی مطالبے کے باعث تشدد و ظلم کا شکار ہیں!
خبر کا کوڈ : 1026621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش