0
Thursday 24 Nov 2022 20:31

سینیارٹی کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی قابل تحسین، پروپیگنڈہ بند ہونا چاہیے، اعجاز ہاشمی

سینیارٹی کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی قابل تحسین، پروپیگنڈہ بند ہونا چاہیے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ سنیارٹی کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور چیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد کی تعیناتی قابل تحسین ہے۔ اہم تعیناتی کے بعد اب تمام افواہوں اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ہدایت لینے کیلئے ملاقات ان کے منصب کیخلاف ہے۔ فیڈریشن کی علامت صدر مملکت کو ایسا زیب نہیں دیتا، اگر وہ اپنے پارٹی چئیرمین کی خواہش پر تعیناتی میں رخنہ اندازی کرنا چاہیں گے تو نہ صرف یہ خود ان کیلئے نقصان دہ ہوگا بلکہ پی ٹی آئی کی سیاست کیلئے بھی افسوسناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانا خود پی ٹی آئی کی سیاست کے بھی خلاف ہوگا۔ امید کرتے ہیں کہ عمران خان اور ان کی پارٹی، آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی بجائے، قومی اتفاق رائے اور حکومت کے آئینی اور میرٹ پر مبنی فیصلہ کو قبول کریں گے۔ اگر کوئی رخنہ اندازی کی گئی تو یہ خود پی ٹی آئی کی سیاست کیلئے خودکشی کے مترادف ہوگا کیونکہ سیاست فوج سیاست سے باہر نکلنے کا اعلان کر چکی ہے، تو اب سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ وہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، اس میں اپوزیشن کا مشاورت کیلئے مشورہ کرنے کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے۔ جہاں سے عمران خان اور ان کی پارٹی نکل کر سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش