0
Thursday 24 Nov 2022 21:02

حقیقی آزادی مارچ، پی ٹی آئی کے قافلے دوسرے اضلاع سے گلگت پہنچ گئے

حقیقی آزادی مارچ، پی ٹی آئی کے قافلے دوسرے اضلاع سے گلگت پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ جی بی کے تمام اضلاع سے پی ٹی آئی کے قافلے گلگت پہنچ گئے۔ جہاں سے وہ کل صبح نو بجے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔ استور سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ مشیر خوراک شمس لون کی قیادت میں گلگت پہنچ چکا ہے۔ جبکہ ہنزہ، نگر اور سوست سے بھی قافلے گلگت پہنچنے کے قریب ہیں۔ ادھر سکردو سے صوبائی وزیر راجہ ناصر علی خان اور وزیر اعلیٰ کے کوارڈنیٹر تقی اخونزادہ کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ روانہ ہوا جو تھوڑی دیر پہلے گلگت پہنچ چکا ہے۔ سوست سے خالد خورشید کی قیادت میں قافلہ گلگت پہنچ چکا ہے۔ جمعہ کے روز چنار باغ گلگت سے صبح نو بجے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر خالد خورشید کی قیادت میں قافلہ راولپنڈی کی جانب روانہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1026646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش