QR CodeQR Code

کوئٹہ، پی ٹی آئی بلوچستان کا قافلہ حقیقی آزادی مارچ کیلئے کل روانہ ہوگا

24 Nov 2022 21:10

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما قاسم خان سوری کی قیادت میں نکلنے والا قافلہ میں کچلاک، بوستان، مسلم باغ، سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل اور دیگر اضلاع سے بھی قافلے شامل ہونگے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کا قافلہ بھی اسلام آباد پہنچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہونے کیلئے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا قافلہ کل کوئٹہ سے نکلے گا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ قافلہ کی قیادت پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کرینگے۔ قافلہ کوئٹہ کے علاقہ شہباز ٹاون میں واقعہ پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگا۔ حقیقی آزادی مارچ کیلئے پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے کنٹینر بھی تیار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما قاسم خان سوری کی قیادت میں نکلنے والا قافلہ میں کچلاک، بوستان، مسلم باغ، سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل اور دیگر اضلاع سے بھی قافلے شامل ہونگے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کا قافلہ بھی اسلام آباد پہنچے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں عہدیداران، سینئر قیادت پر مشتمل کمیٹیاں بنا کر ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026648/کوئٹہ-پی-ٹی-آئی-بلوچستان-کا-قافلہ-حقیقی-آزادی-مارچ-کیلئے-کل-روانہ-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org