QR CodeQR Code

لکی مروت میں رات گئے پولیس چوکی پر راکٹ سے حملہ

24 Nov 2022 21:40

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ حملہ آور ناکام رہے اور فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں رات گئے منظر فقیر چوکی پر نامعلوم افراد نے اسلحے اور راکٹ سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ حملہ آور ناکام رہے اور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور سرچ آپریشن کیا گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سیکورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں مطلوب دہشتگرد مارا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1026653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026653/لکی-مروت-میں-رات-گئے-پولیس-چوکی-پر-راکٹ-سے-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org