0
Thursday 24 Nov 2022 21:47

عوامی ایکشن کمیٹی کا کل پورے گلگت بلتستان میں مظاہروں کا اعلان

عوامی ایکشن کمیٹی کا کل پورے گلگت بلتستان میں مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ٹیکس اور گندم کے معاملے پر عوامی ایکشن کمیٹی نے کل جمعہ کے روز پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے اے سی کے چیئرمین پروفیسر یعصوب الدین، احسان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ حکومت نے اے اے سی کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ یہ حکومت کبھی عمران خان کو بچاو، کبھی ہٹاو مارچ کرتی رہتی ہے لیکن عوامی مسائل پر توجہ ہی نہیں۔ کل حکومت عمران خان کو بچانے اسلام آباد نکلے گی لیکن یہاں عوام کا کوئی پرسان حال ہی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے پھر بھی توجہ نہیں دی تو اگلے مرحلے میں انجمن تاجران، ٹرانسپورٹرز سے مل کر مکمل ہڑتال کرینگے اور چلو چلو گلگت چلو کی تحریک شروع کرینگے۔ اس وقت حکومت کو واپسی کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔ یاد رہے کہ جی بی میں ٹیکس کے نفاذ اور گندم کوٹے میں کمی کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے گیارہ نومبر کو احتجاج کی کال دی تھی جسے بعد میں موٓخر کیا گیا تھا۔ حال ہی میں جی بی اسمبلی نے ریونیو اتھارٹی بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت جی بی میں کئی اشیا پر پہلی بار ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی میں کٹوتی کے بعد جی بی میں گندم بحران پیدا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش