0
Thursday 24 Nov 2022 22:04

ہمیں ہدایت الرحمٰن سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے، احمد نواز بلوچ

ہمیں ہدایت الرحمٰن سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے، احمد نواز بلوچ
اسلام ٹائمز۔ بی این پی کے رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا کہ سی پیک کو ناکام اور گوادر کی عوام کے حقوق کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہدایت الرحمٰن کو پلانٹ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بی این پی کے رکن احمد نواز بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل گوادر میں ایک دھرنے کے دوران مولانا ہدایت الرحمٰن نے ہمارے اکابرین کے لئے جو زبان استعمال کی، ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو ناکام اور گوادر کی عوام کے حقوق کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہدایت الرحمٰن کو پلانٹ کیا گیا ہے۔

ہم نے راتوں رات نہیں بلکہ طویل جدوجہد کے بعد ایوانوں تک پہنچ کر اپنی جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت الرحمٰن ناسور بن کر آئے ہیں۔ عوام انہیں پہچان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہدایت الرحمٰن اور انکی جماعت کو تنبیہ کرتا ہوں کہ صوبے کے مذہبی، سیاسی اقدار اس قسم کی گفتگو کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ ہمارے اقدار شائستگی اور اکابرین کا احترام سیکھاتے ہیں۔ ہدایت الرحمٰن اور انکی جماعت کے پاس یہ اقدار نہیں ہیں۔ ہمیں انکے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1026656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش