0
Thursday 24 Nov 2022 22:17

ایم ڈبلیو ایم کا سید علی رضوی سمیت بے گناہوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کیلئے بھرپور جدوجہد کا فیصلہ

ایم ڈبلیو ایم کا سید علی رضوی سمیت بے گناہوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کیلئے بھرپور جدوجہد کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی پولیٹیکل کونسل نے سید علی رضوی سمیت تمام بے گناہوں کو فورتھ شیڈول سے نکالنے کیلئے بھرپور کوششیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ سید علی رضوی، شیخ کریمی سمیت درجنوں کئی سیاسی و مذہبی رہنمائوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ سید علی رضوی کو 2018ء میں سابق نون لیگ کی حکومت کے دور میں فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا کا نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت کسی کالعدم تنظیم کے رکن کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا جاتا ہے جس سے فرقہ واریت اور دہشتگردی کا خطرہ ہو۔ جی بی میں سیاسی لیڈروں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے جو کہ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش