QR CodeQR Code

کرم، بارڈر تنازعہ پر پاکستان اور افغان حکام کی سربراہی میں مذاکرات

24 Nov 2022 22:34

جرگہ ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین ہفتے کے روز تک امن ہوگا، فریقین کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کریں گے جبکہ ہفتے کے روز ہی دوبارہ جرگہ بلایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کرم میں پاک افغان سرحد بوڑکی خرلاچی پر اراضی تنازعے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر دونوں جانب سے عمائدین کے مابین پاکستان اور افغان حکام کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر دونوں ممالک سے عمائدین شریک ہوئے۔ جرگہ ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین ہفتے کے روز تک امن ہوگا، فریقین کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کریں گے جبکہ ہفتے کے روز ہی دوبارہ جرگہ بلایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1026658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026658/کرم-بارڈر-تنازعہ-پر-پاکستان-اور-افغان-حکام-کی-سربراہی-میں-مذاکرات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org