0
Thursday 24 Nov 2022 22:57

پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ بڑھادی گئی

پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ بڑھادی گئی
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء تک بڑھا دی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ عوام الناس خصوصی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے 10, 50, 100 اور 1000 روپے مالیت کے کرنسی نوٹ 31 دسمبر 2022ء تک تبدیل کرواسکتے ہیں۔قبل ازیں پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی، وفاقی حکومت کے 23 دسمبر 2021 کے گزٹ اعلامیے کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ تصوّر ہوں گے اور انہیں تبدیل کرایا نہیں جا سکے گا۔

اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اِن نوٹوں کو تبدیل کرنے کی تاریخ میں وفاقی حکومت کی طرف سے یہ توسیع آخری بار کی گئی ہے اور عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر 31 دسمبر 2022ء تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر سے اپنے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔
خبر کا کوڈ : 1026660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش