QR CodeQR Code

بلوچستان کے وسائل یہاں کے غریب مظلوم عوام پر خرچ کئے جائیں، عبدالحق ہاشمی

24 Nov 2022 22:58

اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ ملک میں دو سسٹم امیر و غریب کی بنیاد پر چل رہے ہیں۔ حکمرانوں کو بدعنوانی، امریکی غلامی، ظلم، ناانصافی، جبر لاقانونیت ختم کرکے انصاف پر مبنی نظام کے ماتحت ہونا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ گوادر کے ہزاروں افراد جائز آئینی حقوق کے حصول کیلئے تین ہفتوں سے پرامن دھرنا دئیے ہوئے ہیں، مگر حکمران غافل، تماشائی اور وعدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ملک پر ظالم نظام کے غیروں کیلئے کام کرنے والے نااہل حکمران مسلط ہے۔ قرآن کو دستور بنا کر آج بھی مسلمان دنیا کی قیادت کر سکتی ہے۔ اسلامی نظام قوم کو ظالموں سے نجات دلائیگی۔ ملک میں دو سسٹم امیر و غریب کی بنیاد پر چل رہے ہیں۔ حکمرانوں کو بدعنوانی، امریکی غلامی، ظلم، ناانصافی، جبر لاقانونیت ختم کرکے انصاف پر مبنی نظام کے ماتحت ہونا ہوگا۔ حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا مستقل غلام بنایا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بدعنوان عناصر کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ ہر طرف سب حکومت میں ہے۔
 
بہترین حقیقی اپوزیشن صرف جماعت اسلامی ہے۔ بدعنوانی، ناانصافی، بھاری سودی قرضوں اور مہنگائی کے ذمہ دار 75 سال سے قوم پر مسلط نااہل طبقات ہیں۔ ملک کے محب وطن دین دوست عوام سودی نظام کے خلاف ہے۔ موروثیت فرقہ واریت لسانیت نے قوم کو تقسیم نفرتوں میں اضافہ کر دیا۔ اسلامی نظام میں خوشحالی ترقی امن اور سکون ہے۔ سودی نظام نے ترقی و خوشحالی اور برکت و سکون کے دروازے بند کر دئیے ہیں۔ پوری قوم اللہ اور رسول سے جنگ، پریشانی مشکلات کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہیں۔ فرقوں مسلکوں، قوموں میں تقسیم ہونے کے بعد اسلام کو ہم نے یتیم بنا دیا۔ حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے بلوچستان ویران ہے۔ ترقی خوشحالی تعلیم و ترقیاتی کام کیلئے آنے والے بجٹ حکومت میں شامل پارٹیوں کے نااہل لوگ کھا جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بلوچستان کھنڈر بنتا جا رہا ہے۔ اپنوں کی لوٹ مار اور بلوچستان کے ساتھ زیادتیوں کے ازالے کی ضرورت ہے۔
 
بلوچستان کے ساتھ ظلم کی تلافی ہونی چاہیے۔ 22 کروڑ مسلمانوں کے نظریاتی ملک کی معیشت، تعلیم اور عدالتی نظام سامراج کے اشاروں پر چلتا ہے۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ میں جل رہے ہیں۔ مدارس، مساجد اور تہذیب پر حملے جاری، مگر حکمران طبقہ مفادات کی جنگ میں مصروف ہے۔ بلوچستان میں ایک طرف بارشوں اور سیلاب سے لوگ شہید ہو رہے ہیں۔ گھر، مال مویشی پانی میں بہہ گئے اور دوسری جانب صوبے کے دارالحکومت میں بھی لوگوں کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں۔ بلوچستان کے مظلوم عوام کے سننے والا کوئی نہیں۔ بلوچستان کا امن تباہ، سٹریٹ کرائمز اور بدامنی بڑھ گئی ہیں۔ ظلم و جبر کی وجہ سے صوبے کی عوام کا سانس لینا دشوار ہو چکا۔ بلوچستان کے وسائل یہاں کے غریب مظلوم عوام پر خرچ کئے جائیں۔ بلوچستان کے لوگوں کو حقوق کے لئے اٹھنا ہوگا۔ جماعت اسلامی صوبے کے عوام کو اطمینان دلاتی ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026661/بلوچستان-کے-وسائل-یہاں-غریب-مظلوم-عوام-پر-خرچ-کئے-جائیں-عبدالحق-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org