0
Thursday 24 Nov 2022 23:08

ناراض روسی شہریوں کو مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں میں بھرتی کی آفر

ناراض روسی شہریوں کو مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں میں بھرتی کی آفر
اسلام ٹائمز۔ امریکی خفیہ ایجنسی کے عہدیدار نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ناراض روسی شہریوں کو مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں میں بھرتی کرنے کا تصور پیش کردیا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈیوڈ مارلوف نے ایک پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر قبضہ روس کے صدر پیوٹن کے لیے بہت بڑی ناکامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی انٹیلیجنس ایجنسیوں کو چاہیے کہ روسی شہریوں میں سے ایجنٹ بھرتی کرلیں۔ سی آئی اے عہدیدار نے کہا کہ ہم پوری دنیا میں ان روسیوں کی تلاش میں ہیں جو پیوٹن سے ہماری ہی طرح تنگ آچکے ہیں۔ برٹش انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے برطانوی انٹیلیجنس کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا تھا کہ رواں برس یورپی ممالک نے 400 روسی عہدیداران کو جاسوسی کے الزامات پر ملک بدر کیا۔
خبر کا کوڈ : 1026662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش