1
0
Thursday 24 Nov 2022 23:19

اسرائیل میں تسلسل کے ساتھ پراسرار واقعات، آخر ہو کیا رہا ہے؟

اسرائیل میں تسلسل کے ساتھ پراسرار واقعات، آخر ہو کیا رہا ہے؟
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران صیہونی ریاست اسرائیل کے کئی علاقوں میں پراسرار واقعات رونما ہو رہے ہیں، جس نے صیہونی مشینری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ صیہونی حکومت نے میڈیا پر ان واقعات کی خبروں کی اشاعت پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے۔ لیکن تسنیم خبررساں ادارے نے اپنی کئی رپورٹوں میں حالیہ دنوں میں کئی اہم پراسرار واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹوں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چند دنوں میں مقبوضہ علاقوں میں کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں، جس نے صیہونیوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک واقعے میں اسرائیل کے پانچ بڑے شہروں جن میں حیفہ، رہوت، یاونح، حزور اور گیدرا شامل ہیں، میں بڑے پیمانے پر بلیک آوٹ کا سامنا ہوا۔ اسی طرح کچھ روز قبل یاونے شہر کو بجلی کی ایک عجیب بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس نے شہر کو کئی دنوں تک مکمل تاریکی میں ڈبئے رکھا۔

رپورٹ کے مطابق چند دنوں میں تل ابیب اور اس کے ذیلی شہروں میں بجلی کے سب سٹیشنوں میں دھماکے اور آگ لگنے کے پراسرار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ مقبوضہ علاقوں کے بہت سے مکینوں نے اس حکومت کے محکمہ بجلی سے شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے برقی آلات فیل ہونے اور آگ لگنے جیسے حادثات ہو رہے ہیں۔ مقبوضہ علاقوں میں بجلی کی بڑے پیمانے پر بندش ایسے حالات میں ہوئی ہے، جب صیہونی حکومت مغربی شراکت داروں کے تعاون سے یورپی ممالک کو بجلی برآمد کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ علاقوں میں کئی دھماکے ہوئے۔ تل ابیب اور حیفہ میں دھماکے بھی ہوئے ہیں، جس کے باعث ان شہروں میں بجلی منقطع ہوگئی۔ لیکن صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ دھماکے کی آواز صرف ایک فوجی مشق کے دوران ساؤنڈ بیریئر کو توڑنے کی تھی۔

حیران کن طور پر عبرانی میڈیا پر اس دھماکے کی جو خبریں شائع ہوئی تھیں، انہیں فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اول تو اس دھماکے کی آواز بہت زیادہ تھی اور بہت زیادہ دھواں بھی اٹھتا دکھائی دیا۔ دوسرا یہ کہ دھماکے کے فوراً بعد بڑے پیمانے پر بجلی بند ہوگئی۔ اس کے علاوہ، ٹرانسفارمر اور الیکٹرک سب سٹیشن پھٹ گئے اور بجلی سے منسلک آلات کی اکثریت جل گئی ہے اور ان میں آگ لگ گئی۔ ایک اور واقعہ میں صیہونی حکومت کے صنعتی انفراسٹرکچر میں آلات کی تیاری اور تقسیم کے ''ریچ ٹیک'' نامی کارخانے میں بھی دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ ادھر نیتن یاہو کے گھر کے قریب تجارتی مراکز میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔ دریں اثناء مقبوضہ بیت المقدس میں بھی دو دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 18 صہیونی زخمی اور کم از کم ایک صہیونی ہلاک ہوگیا۔

دوسری طرف مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ریلات شہر میں ایک بڑے کمپلکس میں بھی آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس کمپلکس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ ایک کیمیکل پلانٹ ہے۔ واقعے کے بعد ممکنہ طور پر خطرناک مادوں اور زہریلی گیس کا اخراج بھی ہوا ہے، جس سے آس پاس کے لوگوں کی حالت خراب ہوئی اور سر درد، متلی کا سامنا ہوا۔ فائر فائٹرز نے آس پاس کے مکینوں کو جائے وقوعہ سے فوری طور پر نکال لیا ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں رونما ہونے والے نامعلوم واقعات کا تسلسل ہے۔ گذشتہ دس دنوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں پیش آنے والے ان اہم اور نامعلوم واقعات نے اس حکومت کے حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ گذشتہ روز میڈیا نے رپورٹ کی کہ اسرائیلی پولیس کو مقبوضہ علاقوں کے رہائشیوں کی جانب سے 60 فون کالز موصول ہوئیں اور مشکوک اشیاء دیکھنے کی جھوٹی اطلاعات موصول ہوئیں۔ بدھ کی صبح یروشلم میں ہونے والے دھماکوں کے بعد پیش آنے والے اس واقعے کے بعد پولیس نے مقبوضہ علاقوں کے تمام باشندوں سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری فون کالز کرنے اور ریسیو کرنے سے پرہیز کریں۔
خبر کا کوڈ : 1026664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

mks
Pakistan
ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے۔ یہ واحد حکومت ہے، جو مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کیلئے بجٹ مخصوص کرتی ہے۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اور بھی اس طرح کے واقعات ہونگے۔
ہماری پیشکش