0
Friday 25 Nov 2022 00:08

آج صدر عارف علوی نے سپریم کمانڈر ہونے کا ثبوت دیا، خواجہ آصف علوی

آج صدر عارف علوی نے سپریم کمانڈر ہونے کا ثبوت دیا، خواجہ آصف علوی
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے عارف علوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت نے آج جو کچھ کیا وہ سیاسی طور پر دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں حامد میر نے انکشاف کیا کہ صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد سے لاہور وزیراعظم کے طیارے میں گئے، اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ جہاز جو ہے وہ پرائم منسٹر کا ہی استعمال کرتے ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ میں تو اس بات پر تالی بجاؤں گا جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں بھی بجاؤں گا۔ علاوہ ازیں حامد میر کے اس سوال پر کہ اسی پروگرام میں آپ نے کہا تھا کہ آپ عارف علوی کو اپنا صدر نہیں مانتے آج ان کی تعریف کر رہے ہیں، خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جب وہ پی ٹی آئی کے ورکر کی حیثیت سے کام کریں گے تو میرا وہ کہنا بنتا ہے اور جب وہ صدر مملکت یا سپریم کمانڈر کی حیثیت سے کام کریں گے تو میرا سراہنا بھی بنتا ہے۔

حامد میر کے سوال پر کہ اب آپ کی صدر سے ناراضگی ختم ہوگئی ہے؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ اب حالات اس قسم کے ہونے چاہئیں کہ باقی 8، 10 مہینے ہیں اس میں ہم معاشی بحالی کی طرف جائیں۔ علاوہ ازیں پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر مملک کا عہدہ غیرسیاسی اور وزیراعظم کا عہدہ سیاسی ہے، سکیورٹی سے متعلق اداروں کو اعتراض نہ ہو تو ہمیں پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پر مسئلہ نہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اللہ کی شان ہے اب انھوں نے دھرنا بھی نوازشریف پارک میں دینا ہے، جو کہتا ہے کہ عوام کا سمندر لے کر آؤں گا دیکھتے ہیں یہ کیسے سمندر لے کر آتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش