QR CodeQR Code

رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای 26 نومبر کو بسیج فورس سے اہم خطاب کرینگے

25 Nov 2022 00:02

تفصیلات کے مطابق 50 لاکھ کے قریب بسیجی اہلکار ملک بھر سے براہ راست اور ویڈیو لنک کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب کا آغاز صبح 9.30 بجے ہوگا جبکہ اسے سرکاری ٹی وی اور رہبر انقلاب کی آفیشل ویب سائٹ KHAMENEI.IR پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ 


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای 26 نومبر کو بسیج فورس سے اہم خطاب کرینگے، یہ خطاب سرکاری ٹی وی اور انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ بسیج کی مناسبت سے ایران کی رضاکارنہ فورس (بسیج) کے متعدد اہلکار ہفتے کے روز حسینیہ امام خمینی تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔ یہ تقریب جس میں بسیج فورسز کے مختلف دستے شرکت کریں گے، ہفتہ کی صبح 9.30 بجے ہوگی، جس سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق 50 لاکھ کے قریب بسیجی اہلکار ملک بھر سے براہ راست اور ویڈیو لنک کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب کا آغاز صبح 9.30 بجے ہوگا جبکہ اسے سرکاری ٹی وی اور رہبر انقلاب کی آفیشل ویب سائٹ KHAMENEI.IR پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 1026674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026674/رہبر-معظم-انقلاب-اسلامی-سید-علی-خامنہ-26-نومبر-کو-بسیج-فورس-سے-اہم-خطاب-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org