QR CodeQR Code

وزیراعظم سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقاتیں

25 Nov 2022 00:00

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو مکمل ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف دی آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو مکمل ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔

علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف دی آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کیں۔ صدر مملکت نے نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو مبارک باد دی۔


خبر کا کوڈ: 1026675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026675/وزیراعظم-سے-نئے-ا-رمی-چیف-اور-چیئرمین-جوائنٹ-چیفس-ا-ف-اسٹاف-کمیٹی-کی-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org