0
Friday 25 Nov 2022 00:31

علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات

علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور علامہ فیاض حسین مطہری نے امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات کی، حال ہی میں ان کے دل کے کامیاب آپرئشن پر ان کی عیادت کی اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ ملاقات میں ملکی، سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع علامہ سید افتخار نقوی نے بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی توفیقات خیرا میں مزید اضافے کی دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 1026683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش