QR CodeQR Code

علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات

25 Nov 2022 00:31

ملاقات میں ملکی، سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، اس موقع علامہ سید افتخار نقوی نے بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور علامہ فیاض حسین مطہری نے امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات کی، حال ہی میں ان کے دل کے کامیاب آپرئشن پر ان کی عیادت کی اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ ملاقات میں ملکی، سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع علامہ سید افتخار نقوی نے بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی توفیقات خیرا میں مزید اضافے کی دعا بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 1026683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026683/علامہ-شبیر-میثمی-کی-وفد-کے-ہمراہ-افتخار-نقوی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org