0
Friday 25 Nov 2022 00:46

پشاور میں اے این ایف کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پشاور میں اے این ایف کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پشاور میں کامیاب کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، کارروائی میں بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب رِنگ روڈ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے 21 کلو 600 گرام چرس قبضے میں لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، منشیات پشاور سے مانسہرہ اسمگل کی جارہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1026684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش