QR CodeQR Code

پشاور میں اے این ایف کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

25 Nov 2022 00:46

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، کارروائی میں بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پشاور میں کامیاب کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، کارروائی میں بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب رِنگ روڈ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے 21 کلو 600 گرام چرس قبضے میں لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، منشیات پشاور سے مانسہرہ اسمگل کی جارہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1026684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026684/پشاور-میں-اے-این-ایف-کی-کارروائیوں-بھاری-مقدار-منشیات-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org