0
Thursday 24 Nov 2022 23:04

مطالبہ کرنا عمران خان کا حق، پیشگی شرائط رکھنا درست نہیں، قمر زمان کائرہ

مطالبہ کرنا عمران خان کا حق، پیشگی شرائط رکھنا درست نہیں، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مطالبہ کرنا عمران خان کا حق ہے، اگر شرط رکھتے ہیں کہ مانو تو بیٹھوں گا تو ایسے مذاکرات نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن عمران خان کو اپنے رویئے میں بہت زیادہ واضح تبدیلی لانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے متعلق بلاول بھٹو نے مفروضے پر مبنی ایک سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی ساکھ کو عمران خان بہت خراب کرچکے، اب مزید نہ کھیلیں تو بہتر ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش