QR CodeQR Code

مطالبہ کرنا عمران خان کا حق، پیشگی شرائط رکھنا درست نہیں، قمر زمان کائرہ

24 Nov 2022 23:04

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے متعلق بلاول بھٹو نے مفروضے پر مبنی ایک سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی ساکھ کو عمران خان بہت خراب کرچکے، اب مزید نہ کھیلیں تو بہتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مطالبہ کرنا عمران خان کا حق ہے، اگر شرط رکھتے ہیں کہ مانو تو بیٹھوں گا تو ایسے مذاکرات نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن عمران خان کو اپنے رویئے میں بہت زیادہ واضح تبدیلی لانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے متعلق بلاول بھٹو نے مفروضے پر مبنی ایک سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی ساکھ کو عمران خان بہت خراب کرچکے، اب مزید نہ کھیلیں تو بہتر ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026697/مطالبہ-کرنا-عمران-خان-کا-حق-پیشگی-شرائط-رکھنا-درست-نہیں-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org