QR CodeQR Code

میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، ہر صورت راولپنڈی پہنچیں، عمران خان

24 Nov 2022 22:19

لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مارچ میں شریک ہوکر قوم یہ پیغام دیگی کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہر صورت راولپنڈی پہنچے۔ 26 نومبر کو اپنے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ چاہتا ہوں 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ تمام پاکستانی بنیں، ایک قوم کو حقیقی آزادی کا حصول صرف انصاف کے بل بوتے پر ہوتا ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے گی کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔


خبر کا کوڈ: 1026707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026707/میں-زخمی-حالت-صرف-اپنی-قوم-کی-خاطر-نکل-رہا-ہوں-ہر-صورت-راولپنڈی-پہنچیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org