0
Thursday 24 Nov 2022 23:30

پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی، آج سے عمران خان کی فتح کے دن شروع ہوگئے، شیخ رشید

پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی، آج سے عمران خان کی فتح کے دن شروع ہوگئے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی فتح کے دن شروع ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی، الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے ذمہ داران کو مبارکباد دیتا ہوں، فوج کا فیصلہ ہے کہ وہ سیاست سے دور رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک قبل از وقت الیکشن میں جائے گا، صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل تین بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 1026712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش