0
Thursday 24 Nov 2022 23:40

امریکی محکمہ خارجہ نے اُمورِ فلسطین کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے اُمورِ فلسطین کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ہادی عمرو کو اُمورِ فلسطین کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ فلسطین کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہاں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی امور کے لیے نئے نمائندہ خصوصی کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اور یہ ذمہ داری ہادی عمرو سرانجام دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام کو امریکا اور فلسطین کے تعلقات میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے فلسطین کے لیے کوئی نمائندہ خصوصی مقرر نہ تھا۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں تعینات نمائندہ خصوصی برائے فلسطین، فلسطینی شہریوں اور ان کی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے قائم کریں گے۔ محکمے نے مزید کہا کہ نمائندہ خصوصی ہادی عمرو اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر نائڈس اور ان کی ٹیم کے ہمراہ فلسطین سے متعلقہ مسائل پر اسرائیل سے رابطہ رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1026715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش