0
Friday 25 Nov 2022 01:21
قوم حقیقی آزادی کے حصول کیلئے مکمل یکسو اور پُرجوش ہے

راولپنڈی کا اجتماع ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، اسد عمر

کپتان 26 نومبر کو راولپنڈی میں انسانوں کے سمندر کی قیادت کرینگے
راولپنڈی کا اجتماع ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ راولپنڈی کا اجتماع ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے انتظامات کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم ترین اجلاس ہوا ہے، جس میں راولپنڈی جلسہ گاہ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، جبکہ لانگ مارچ کے سکیورٹی پلان، روٹ پلان، میڈیا کے حوالے سے پلان اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کوئٹہ اور گلگت بلتستان  سے حقیقی آزادی مارچ قافلے روانگی کے لئے تیار ہیں جبکہ کراچی سے حقیقی آزادی مارچ قافلہ راولپنڈی کے لئے روانہ ہوچکا ہے اور عوام کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں کل بروز جمعہ راولپنڈی خیمہ بستی میں پہنچ جائے گی۔ حقیقی آزادی مارچ قافلوں کی راولپنڈی آمد کے پلان پر اجلاس میں گفتگو کی گئی اور اجلاس میں لانگ مارچ کے شرکاء کو خوراک و رہائش سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے اجلاس میں امور بھی زیر بحث آئے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ قوم حقیقی آزادی کے حصول کے لئے مکمل یکسو اور پُرجوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے قافلوں کا راولپنڈی میں تاریخی خیر مقدم کریں گے، جبکہ راولپنڈی کا اجتماع ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مزید کہا کہ کپتان 26 نومبر کو راولپنڈی میں انسانوں کے سمندر کی قیادت کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب، چیف آف سٹاف چیئرمین تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز، صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان، سینیئر رہنماء افتخار درانی، مرکزی رہنماء سلمان آفتاب، سابق ایم اے شوکت بھٹی، اسلم خان اور جنید اکبر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1026718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش