0
Thursday 24 Nov 2022 23:53

عمران کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے پر اعتراض نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

عمران کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے پر اعتراض نہیں، رانا ثناء اللّٰہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے پر اعتراض نہیں، میں نے تو کہہ دیا ہے کہ معاملات کو میرٹ پر دیکھ کر فیصلہ کرلیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ صدر مملکت کا عہدہ غیر سیاسی اور وزیراعظم کا عہدہ سیاسی ہے۔ رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ کی شان ہے کہ اب انہوں نے دھرنا بھی نواز شریف پارک میں دینا ہے، جو کہتا ہے کہ عوام کا سمندر لے کر آؤں گا، دیکھتے ہیں یہ کیسے سمندر لے کر آتا ہے۔؟

وزیر داخلہ نے کہا کہ جو چیزیں ملی ہیں، 2 بندے ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں، دو بندے کسی طرف سے بھی اس کیس سے نہیں نکل سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لندن سے جو بندہ الزامات لگا رہا ہے، وہ فراڈیا ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم چیف جسٹس کو ارشد شریف اور دیگر معاملات سے متعلق خط لکھ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی والدہ کے اطمینان کے لیے انکوائری کمیشن کی تشکیل ہونی چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کو کہا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ کے ساتھ تمام چیزیں ڈسکس کریں۔
خبر کا کوڈ : 1026722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش