0
Friday 25 Nov 2022 00:01

پنجاب اور امریکہ کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہاں ہیں، پرویز الہیٰ

پنجاب اور امریکہ کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہاں ہیں، پرویز الہیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب اور امریکہ کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماء طاہر جاوید کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان سسٹر اسٹیٹ ریلیشن شپ معاہدے سے تجارتی، معاشی، کاروباری تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے فون پر بات چیت ہوئی۔ سیاسی امور پر مشاورت اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ عمران خان نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہوں، معمولی سی تکلیف باقی ہے۔ اللہ تعالیٰ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 1026723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش