QR CodeQR Code

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

25 Nov 2022 08:52

روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ترکیہ میں رہنا گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، پاکستان اور ترکیہ میں تعاون مزید بڑھایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف صدر طیب اردگان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے پی این ایس خیبر کے کام کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران شہباز شریف اور رجب طیب اردگان کے درمیان اہم ملاقات ہوگی جبکہ شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں بحری جہاز کا مشترکہ افتتاح کریں گے اور ترک کاروباری طبقے سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دوسری جانب روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ترکیہ میں رہنا گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، پاکستان اور ترکیہ میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ وزیر اعظم نے ترکیہ کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے، تاہم وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی منسوخی کی افواہوں کی تردید کر دی تھی۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیراعظم شہباز شریف فریگیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جمعے کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1026729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026729/وزیراعظم-شہباز-شریف-2-روزہ-دورے-پر-ترکیہ-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org