QR CodeQR Code

کسان پیکج پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، شہباز شریف

24 Nov 2022 22:16

اجلاس میں وزیرِاعظم کو کسانوں کو ٹیوب ویل پر دی جانے والی سبسڈی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو آئندہ فصل کیلئے دی جانیوالی سہولت و مدد پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان پیکج پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو ٹیوب ویل پر سبسڈی دے رہی ہے، گوادر بندرگاہ کو فعال کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کسان پیکج پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، طارق بشیر چیمہ، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، مشیرِ وزیرِاعظم احد چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسان پیکج پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو ٹیوب ویل پر سبسڈی دے رہی ہے، حکومت اس مشکل وقت میں اپنے کسانوں کو آئندہ فصل کیلئے ہر طرح کی مدد فراہم کر رہی ہے، گندم اور یوریا کے 50 فیصد کارگو کیلئے گوادر پورٹ کو استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے گوادر بندرگاہ کا مکمل فعال ہونا کلیدی ہے، گوادر بندرگاہ کو فعال کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے، اجلاس کو کسان پیکج پر عملدرآمد پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِاعظم کو کسانوں کو ٹیوب ویل پر دی جانے والی سبسڈی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو آئندہ فصل کیلئے دی جانے والی سہولت و مدد پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان پیکیج پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے، سیلاب متاثرہ کسانوں کی سہولت و مدد کیلئے حکومت ہر طرح کےاقدامات کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026730/کسان-پیکج-پر-عملدرآمد-میں-کسی-قسم-کی-غفلت-برداشت-نہیں-جائیگی-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org