QR CodeQR Code

عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

25 Nov 2022 10:41

جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عزاداروں کیخلاف مقدمات کا اندراج آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ عزاداروں کیخلاف درج مقدمات واپس لیتے ہوئے مقدمات بنانیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبہ جنوبی پنجاب کے چار روزہ تنظیمی دورے کے سلسلے میں رحیم یار خان پہنچے۔ انہوں نے جمال دین والی کی زینبیہ امام بارگاہ میں مومنین کرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر برادر اصغر تقی اور ضلعی صدر سید فضل حسین شاہ و دیگر موجود تھے۔ مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہمیں مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت ہے۔ جس کے خلاف رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں۔ عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ عزاداروں کے خلاف درج مقدمات واپس لیتے ہوئے مقدمات بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق مانگنے سے نہ ملیں تو چھیننے پڑتے ہیں۔ ہمارے اکابرین نے طویل جدوجہد اور قربانیاں دے کر جو حقوق حاصل کئے، ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم قائد شہید علامہ عارف الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و نظریات کے پیرو ہیں۔ جنہوں نے پاکستان میں ملت جعفریہ کے حقوق اور اتحاد بین المسلمین کے لئے موثر جدوجہد کی اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کی۔


خبر کا کوڈ: 1026734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026734/عزاداری-امام-حسین-علیہ-السلام-عظیم-عبادت-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org