QR CodeQR Code

بچوں کی تعلیم، ماہانہ بلوں کی ادائیگی، راشن جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، سراج الحق

25 Nov 2022 12:13

منصورہ میں گفتگو کے دوران سراج الحق نے کہا کہ سرمایہ دارانہ سودی نظام عوام کی محرومیوں کا سبب ہے خواتین آئندہ الیکشن میں بھرپور کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی استحکام کیلئے پہلی شرط آئین و قانون کی حکمرانی ہے بے روزگاری، بدامنی، بھوک اور افلاس حکمرانوں کی وجہ سے ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے شہریوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، عورت کو بے شمار چیلنجز بیروزگاری، بھوک و بدامنی کی وجہ حکمران ہیں، عورت کے سامنے بے شمار چیلنجز ہیں بچوں کی تعلیم، ماہانہ بلوں کی ادائیگی، راشن جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں ڈاکٹر حمیرا طارق کی قیادت میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ سودی نظام عوام کی محرومیوں کا سبب ہے، خواتین آئندہ الیکشن میں بھرپور کردار ادا کریں خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینے والوں کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1026753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026753/بچوں-کی-تعلیم-ماہانہ-بلوں-ادائیگی-راشن-جوئے-شیر-لانے-کے-مترادف-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org